ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول کو نشانہ بنانے والے بھارتی آلہ کار فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چوکس اور پرعزم اہلکاروں نے حملہ آوروں کی جانب سے حفاظتی حصار کی
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول کو نشانہ بنانے والے بھارتی آلہ کار فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چوکس اور پرعزم اہلکاروں نے حملہ آوروں کی جانب سے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی کرنے کی مذموم کوشش ناکام بنا دی۔
مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی۔
تین خوارج پولیس کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ باقی دو کا ایک عمارتی کمپلیکس میں گھیرائو کیا گیا اور بعد میں کلئیرنس آپریشن میں انہیں ہلاک کردیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں زیر تربیت جوانوں سمیت پولیس کے چھ بہادر اہلکار شہید ہوگئے جبکہ بارہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔
خوارج نے سکول کمپلیکس کے اندر مسجد پر بھی حملہ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا اور مقدس عبادت گاہ کی بے حرمتی کی۔
علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس گھنائونے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
ادھر شہید اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *