728 x 90

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں سہولیات بہتر بنانے کا حکم، ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں سہولیات بہتر بنانے کا حکم، ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے اور کسی کو ادویات یا علاج میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos