پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ دی اکانومسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر
پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
دی اکانومسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کردیا۔
کسی بھی بھارتی فوجی کارروائی پر پاکستان کے ردعمل سے تعلق پوچھے گئے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بار ہم مشرقی بھارت سے آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اندرونی حصوں میں حملوں سے آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہر جگہ مارا جا سکتا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *