728 x 90

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نے دہشگردوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نے دہشگردوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشگردوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے آج سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران پاکستان کا جواب فوری اور موثر تھا۔ ڈی جی آئی

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشگردوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے آج سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران پاکستان کا جواب فوری اور موثر تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران دوسوچھ افغان طالبان جنگجو اور ایک سوبارہ خوارج دہشتگرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوحہ اور استنبول میں ہوئے جن میں صرف پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیوں کے خاتمے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھ ہزار دوسو سے زائد کارروائیوں میں ایک سو اٹھائیس افغان باشندوں سمیت سولہ سوسڑسٹھ خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos