عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دارالامان جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔دورے کے دوران دارالامان میں فراہم کی جانے والی
عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دارالامان جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔دورے کے دوران دارالامان میں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامات اور فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر عید کے تحائف کی تقسیم نے ماحول میں خوشی اور اپنائیت کا احساس مزید اجاگر کر دیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ عید جیسے مواقع ہمیں معاشرے کے اُن طبقات کو خصوصی طور پر یاد رکھنے کا درس دیتے ہیں جو توجہ، حوصلہ افزائی اور احساسِ تحفظ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ، عزت اور فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ اپنے کمزور اور سہارا طلب افراد کو تنہا نہ چھوڑے۔ عید کی حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ہے۔دورے کے اختتام پر خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے، جبکہ اس ہمدردانہ اقدام کو وہاں موجود افراد نے خوش آئند قرار دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *