728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی تھانہ مسن اور قادرپور میں کھلی کچہریاں، 45 شہریوں کے مسائل سنے، فوری احکامات جاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کا اعلان

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی تھانہ مسن اور قادرپور میں کھلی کچہریاں، 45 شہریوں کے مسائل سنے، فوری احکامات جاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کا اعلان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس و شہریوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تھانہ مسن اور تھانہ قادرپور میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی بھی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس و شہریوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تھانہ مسن اور تھانہ قادرپور میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کھلی کچہریوں کے دوران مجموعی طور پر 45 شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے تمام درخواستیں خود سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری کارروائی اور مسائل کے میرٹ پر حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام درخواستوں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے فوری اور منصفانہ حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر، مربوط اور تیز کیا جائے تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بلاواسطہ اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع ملے اور ان کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos