ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاروں کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، برانچ کی پیشہ وارانہ کارکردگی، نظم و ضبط اور جاری سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاروں کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، برانچ کی پیشہ وارانہ کارکردگی، نظم و ضبط اور جاری سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ بدعنوانی، غفلت، حقائق چھپانے یا کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں ہدایت کی کہ تمام واقعات، حساس معاملات اور اہم پیش رفت کی فوری، درست اور بروقت رپورٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مؤثر فیصلے بروقت کیے جا سکیں۔ڈی پی او جھنگ نے تمام تھانہ جات میں ٹاؤٹ مافیا، رسہ گیروں اور دیگر غیر قانونی عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور فوری رپورٹنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں، لہٰذا ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ریپ کیسز کے ریکارڈ یافتہ ملزمان، منشیات فروشوں، جوا مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس بیسڈ مانیٹرنگ اور مؤثر قانونی کارروائی کو مزید فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ کسی بھی ملزم کی ہتھکڑیوں کے بغیر منتقلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس ضمن میں تمام افسران و اہلکاروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور کسی بھی خلاف ورزی کی فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سکیورٹی برانچ کے افسران کی انفرادی کارکردگی کا ہر پندرہ روز بعد باقاعدہ احتساب کیا جائے گا، جبکہ بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *