728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، محرران اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، محرران اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کی کہ شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور جامع چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال رکھے جائیں اور سیکیورٹی نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوسوں کے آگے اور پیچھے تین تہہ پر مشتمل سیکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا، جبکہ کسی بھی شخص کو جلوس روٹس کے اطراف واقع عمارتوں کی چھتوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ جلوسوں کے آغاز سے قبل روٹس کی اسپیشل ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس گزرگاہوں کو کلیئر کرے گا۔ برقعہ پوش خواتین کی چیکنگ لیڈی پولیس اہلکار انجام دیں گی تاکہ سیکیورٹی کے تمام تقاضے مؤثر انداز میں پورے کیے جا سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جلوسوں کے مقررہ راستوں سے ملحقہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور مکمل چیکنگ کے بعد ہی شرکاء کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ صرف پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کو جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ امام بارگاہوں کے اطراف کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرکاء کی تلاشی میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے لی جائے گی اور فضائی نگرانی کے لیے آئی ٹی ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر سے قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و سکون برقرار رکھا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos