728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی اہم میٹنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی اہم میٹنگ

ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر میں ٹریفک کی صورتحال، مصروف روڈز، چلاننگ ریشو اور کی پرفارمنس انڈیکٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ٹریفک فلو، نظم و ضبط اور اسٹاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر میں ٹریفک کی صورتحال، مصروف روڈز، چلاننگ ریشو اور کی پرفارمنس انڈیکٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ٹریفک فلو، نظم و ضبط اور اسٹاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او نے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی اور حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دورانِ ڈیوٹی اہلکاروں کو خوش اخلاقی اور شہریوں کے ساتھ تعاون لازمی قرار دینے کی تاکید کی گئی۔
مزید برآں، ٹریفک سٹاف کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی پی او نے واضح تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ بدسلوکی، رشوت اور کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او ساجد حسین نے شہر کے بوٹل نیکس پر اضافی نفری تعینات کرنے اور ہر اہلکار کو ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو شہریوں میں آگاہی بڑھانے اور قوانین کی سمجھ بوجھ کو مؤثر بنانے کی ذمہ داری دی گئی۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ ٹریفک نظم و ضبط، عوامی سہولت اور شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos