قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو استحصالی عناصر سے نجات دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی قیادت میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا
قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو استحصالی عناصر سے نجات دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی قیادت میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر عباس کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم چوری، رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کے استحصال میں ملوث پایا گیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم میں سہولت کاری فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ محض ایک کارروائی نہیں بلکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت جاری مہم ہے، جس کے ذریعے معاشرے کو ایسے ناسور سے پاک کیا جائے گا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو بھی کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *