728 x 90

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ وریام میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ وریام میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ وریام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران 32 شہریوں نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل شہزاد گل، ایس ایچ او

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ وریام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران 32 شہریوں نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل شہزاد گل، ایس ایچ او تھانہ وریام اور متعلقہ تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت اور شفاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے شہریوں سے علاقہ میں منشیات فروشوں اور جوا مافیا کے متعلق بھی دریافت کیا اور واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق انسدادِ جرائم اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جھنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرکے اعتماد کی فضا کو مستحکم کرنا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos