وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے ضلع جھنگ میں عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی جانب سے احمد پورسیال سرکل کے دونوں تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے ضلع جھنگ میں عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی جانب سے احمد پورسیال سرکل کے دونوں تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
کھلی کچہریوں میں مجموعی طور پر 78 شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے موقع پر ہی متعدد درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دی، جبکہ بعض معاملات کے حل کے لیے موقع پر ہی اقدامات بھی کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی احمد پورسیال سرکل ارشد علوی اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے، جنہوں نے شہریوں کی شکایات کو تفصیل سے سنا اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرتے ہوئے اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی بلکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *