وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فوری اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے عملی اقدامات کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں سٹی سرکل کے چاروں تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی پی او نے شہریوں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فوری اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے عملی اقدامات کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں سٹی سرکل کے چاروں تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے۔کھلی کچہریوں میں مجموعی طور پر 121 شہریوں نے اپنے مختلف مسائل و شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے شکایات کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد راشد اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے،ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو بروقت اور شفاف انصاف مہیا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کر کے باہمی اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری، شفاف اور میرٹ پر حل ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جھنگ پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ عوامی مسائل کے فوری حل اور مؤثر پولیسنگ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *