ڈی پی او ساجد حسین کی شہید کانسٹیبل خدا بخش اور شہید کانسٹیبل لیاقت علی کے گھر پر آمد،ڈی پی او نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے شہداء کے درجات کی بلندی، اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر
ڈی پی او ساجد حسین کی شہید کانسٹیبل خدا بخش اور شہید کانسٹیبل لیاقت علی کے گھر پر آمد،ڈی پی او نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے شہداء کے درجات کی بلندی، اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس قوم کا فخر اور محکمہ کا سرمایۂ افتخار ہیں، جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ڈی پی او نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی عزت و وقار کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ملاقات کے دوران شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے یہ سفر اسی ولولے اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *