728 x 90

ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جھنگ سٹی میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا

ڈی پی او  نے ڈپٹی کمشنر  کے ہمراہ جھنگ سٹی میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا

یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور جلوس و مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع جھنگ میں جامع اور مربوط سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ جھنگ

یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور جلوس و مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع جھنگ میں جامع اور مربوط سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ جھنگ سٹی میں مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور باہمی تعاون، نظم و ضبط اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے جامع اور مربوط پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ عزاداران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس اور اس کے اطراف کی سرگرمیوں کی مسلسل اور کڑی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ مرکزی جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ضلع میں امن و سلامتی کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos