خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈی پی او بلال افتخار…

ڈی پی او  نے ڈپٹی کمشنر  کے ہمراہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شفاف، محفوظ اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات دینے اور جدید اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔

ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جاسکے گی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں