ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ وریام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات ڈی پی او کے روبرو پیش کیں، جنہیں بغور سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ وریام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات ڈی پی او کے روبرو پیش کیں، جنہیں بغور سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام سمیت تمام تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانہ وریام کے حدود میں گشت کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔منشیات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شریک شہریوں سے اس بابت استفسار کیا اور معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں، انہوں نے ٹھیکری پہرہ کو فعال رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات دیے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *