728 x 90

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر میں مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر میں مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے محرم الحرام کے لائسنسی اور روایتی پروگراموں کی مکمل

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے محرم الحرام کے لائسنسی اور روایتی پروگراموں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، تاکہ سکیورٹی پلان کو مؤثر اور جامع بنایا جا سکے۔ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اشاروں کنایوں میں یا کھلم کھلا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ انہیں نظربند کر کے جیل بھیجا جائے گا۔مزید برآں، سوشل میڈیا پر تفرقہ انگیزی، انتشار اور فساد کو فروغ دینے والے عناصر کی نگرانی کے لیے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ سیل ایسے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور معاشرتی امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos