728 x 90

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی، کرائم چارٹ اور حالیہ کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او بلال

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی، کرائم چارٹ اور حالیہ کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ نتائج لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے موسمِ سرما کے پیش نظر ٹھیکری پہرے کو مؤثر بنانے، مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کے لیے موثر گشت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ ملکی امن و استحکام پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ریڈز اور کاروائیوں کے دوران تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کسی بھی نوعیت کے پولیس ٹارچر یا دورانِ حراست ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن، غفلت یا اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آخر میں ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos