728 x 90

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت چوکی انچارجز کی میٹنگ منعقد ہوئی

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت چوکی انچارجز کی میٹنگ منعقد ہوئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت چوکی انچارجز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام انچارجز کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور امن و امان کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام چوکی انچارجز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور غیر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت چوکی انچارجز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام انچارجز کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور امن و امان کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام چوکی انچارجز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان، سرگرم کریمنل گینگز اور عادی ملزمان کے خلاف گرفت مزید مضبوط کی جائے تاکہ ضلع میں امن و امان کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی، غفلت اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تمام چوکی انچارجز کو ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جائے، ٹھیکری پہرہ فعال رکھا جائے اور عوام کی فوری دادرسی کو ترجیح دی جائے۔ ڈی پی او نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کا رویہ ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کے جذبے کا عکاس ہونا چاہیے۔میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور عزم اور پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos