وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل تنازعے کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔ آج (بدھ) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو کھلی جارحیت قراردیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اوران کی عوام کے ساتھ پاکستان
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل تنازعے کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔
آج (بدھ) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو کھلی جارحیت قراردیا۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اوران کی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوشش کرے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سینکڑوں ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک اسرائیلی حملوں میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کا ضمیر جگانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار ہفتے سے ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے کہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے پیش نظر حکومت پاکستان نے بہادر مسلح افواج کو ضروری فوجی سامان کی فراہمی کی مد میں ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی بجٹ میں اضافہ کیا۔
شہبازشریف نے بھی بھارت کی یکطرفہ اور غیرقانونی جارحیت پر امریکہ اور یورپی کے دوروں کے دوران پاکستان کا نقطہ نظر موثر انداز میں پیش کرنے پر بلاول بھٹو زرداری اوران کے وفد کوسراہا۔
وزیراعظم نے داخلی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سالانہ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ روپے کمانے والے افراد پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیاہے جو گزشتہ سال پانچ فیصد تھا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *