وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں نئے شامل کئے گئے وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم ، اورنگزیب خان
وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں نئے شامل کئے گئے وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم ، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ورثہ اورثقافت ، خالد حسین مگسی کو وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی ، محمد حنیف عباسی کو وزیر ریلوے ، محمد معین وٹو کو وزیرآبی وسائل ، محمد جنید انور کو وزیر بحری امور محمد رضاحیات ہراج کو وزیر دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ، رانا مبشر اقبال کو امور عامہ اور سید مصطفی کمال کو وزیر صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔
وزرائے مملکت کے قلمدان یہ ہیں۔
ملک رشید احمد خان قومی غذائی تحفظ اور تحقیق‘ عبدالرحمن خان کانجو توانائی اور امور عامہ یونٹ کا اضافی چارج‘ عقیل ملک قانون اور انصاف‘ بلال اظہر کیانی ریلویز‘کیسومل کھیل دا س مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی‘ محمد عون ثقلین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی‘ مختاراحمد ملک صحت ‘ طلال چوہدری امور داخلہ اور انسداد منشیات اور وجیہہ قمر کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔
مشیروں میں ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کووزیراعظم آفس، محمد علی نجکاری اور پرویز خٹک کو امور داخلہ کا قلمدان دنیاگیا ہے۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں ہارون اختر کو صنعتوں اور پیداوار کا قلمدان دیاگیا ہے جبکہ حزیفہ رحمان کو قومی ورثہ اور ثقافت، مبارک زیب کو قبائلی امور اور طلحہ برکی کوسیاسی امور کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیاگیا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *