728 x 90

کاٹن انڈسٹری کسی بھی ملک کی معیشت میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے,عمر رامے

کاٹن انڈسٹری کسی بھی ملک کی معیشت میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے,عمر رامے

جھنگ پاور لومز،سایزنگ اور ٹیکسٹائل کے حوالے سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے فیصل آباد جسے ٹیکسٹائل کا مانچسٹر کہا جاتا ہے اس کے بعد جھنگ پاور لومز کا گڑھ ہے ہزاروں لوگ بلواسطہ یا بلا واسطہ اس انڈسٹری سے منسلک ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہ انڈسٹری ایک بیمار صنعت کا درجہ

جھنگ پاور لومز،سایزنگ اور ٹیکسٹائل کے حوالے سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے فیصل آباد جسے ٹیکسٹائل کا مانچسٹر کہا جاتا ہے اس کے بعد جھنگ پاور لومز کا گڑھ ہے ہزاروں لوگ بلواسطہ یا بلا واسطہ اس انڈسٹری سے منسلک ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہ انڈسٹری ایک بیمار صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے جس کی بنیادی وجہ بغیر کسی کوٹے کہ بلا ضروت کپڑے کی امپورٹ ہے ان خیالات کا اظہار محمد عمر رامے سینئر نائب صدر اور شیخ مغیث احمد سابقہ صدر جھنگ چیمبر نے پاور لومز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا شیخ عادل سابقہ مجلس عاملہ نے کہا کہ جھنگ کی ساری پاور لومز انڈسٹری آخری سانسوں میں ہے اگر یہ انڈسٹری بند ہو گئی تو ہزاروں لوگ بے روزگار ہوں گے بلکہ اربوں روپے کے ٹیکس کا وفاقی حکومت کو نقصان ہوگا پاور لومز ایسوسی ایشن نمائندگان نے مزید کہا کہ ایک طرف چین سے کپڑا درآمد کرنے سے حکومت پاکستان کا کروڑوں ڈالر کا فارن ایکسچینج ضائع ہو رہاہے اور دوسری طرف عوام میں بے روزگاری اور بے چینی بڑھ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھنگ چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکام بالا سے درخواست کی جائے کہ چین سے کپڑے کی امپورٹ پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے تاکہ ملکی صنعت فروغ پذیر ہوسکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos