خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے

کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے…

کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے

کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔

ڈی پی او جھنگ نے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے سخت اور مؤثر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ پر زور دیا اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔

دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ کرسمس کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں