728 x 90

کرپشن پر ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، سب انسپکٹر فقیر محمد، اے ایس آئی اعظم خان سمیت 4 اہلکار معطل، ایک کانسٹیبل برطرف

کرپشن پر ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، سب انسپکٹر فقیر محمد، اے ایس آئی اعظم خان سمیت 4 اہلکار معطل، ایک کانسٹیبل برطرف

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ کرپشن ثابت ہونے پر کانسٹیبل محمد شاہد کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ کرپشن کی شکایات اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر متعدد اہلکاروں کے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ کرپشن ثابت ہونے پر کانسٹیبل محمد شاہد کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ کرپشن کی شکایات اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر متعدد اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر فقیر محمد اور اے ایس آئی اعظم خان کو کرپشن کی شکایات پر معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔ اسی طرح کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے پر کانسٹیبل بہروز خان اور کانسٹیبل مہروز عباس کو بھی معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ پولیس کی وردی عوام کی خدمت، قانون کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہے، ناجائز ذرائع سے کمائی کے لیے نہیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرکے پیسے بٹورنے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شہریوں کو تنگ کرکے ناجائز رقم وصول کرنے یا اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کو سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos