وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں منعقدہ کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی و سیلابی ایمرجنسیز کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں منعقدہ کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی و سیلابی ایمرجنسیز کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو باہمی تعاون کے ساتھ فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جا سکے اور انہیں آنے والے ربیع سیزن کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ سیلاب کے بعد زمین میں موجود نمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے پندرہ دنوں کے اندر کسانوں کو کینولا کے بیج فراہم کیے جائیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے اجلاس میں ہدایت دی کہ متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تین خصوصی ٹاسک فورسز قائم کی جائیں جو پندرہ دن کے اندر تفصیلی رپورٹس پیش کریں گی۔ یہ رپورٹس درج ذیل موضوعات پر مرکوز ہوں گی:
- زرعی شعبے کے لیے فوری ریلیف اور بیجوں کی فراہمی،
- ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور لچک پیدا کرنے کی حکمت عملی،
- انفراسٹرکچر کو ماحولیاتی طور پر مضبوط بنانے کے اقدامات۔
احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ غذائی تحفظ، ماحولیاتی لچک اور پائیدار اقتصادی نمو کے لیے طویل المدتی پالیسی فریم ورک تشکیل دینا ناگزیر ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے توانائی خواجہ اویس لغاری، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین کے علاوہ صوبائی وزرائے زراعت و خزانہ نے بھی شرکت کی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *