728 x 90

کسی کو بھی ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائیگا، وزیراطلاعات

کسی کو بھی ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائیگا، وزیراطلاعات

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات اطلاعات اور خیبرپختونخوا کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار اختیار ولی خان کے ہمراہ آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات اطلاعات اور خیبرپختونخوا کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار اختیار ولی خان کے ہمراہ آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ضلع اورکزئی میں دہشتگردوں کے حالیہ حملے میں شہید افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا نے ملک کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد نہ کرنے سے انسداد دہشتگردی کیلئے ملکی کوششیں کمزور ہوئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos