قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کل (اتوار) سے جمعرات تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے چلنے والی مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھارمون سون
قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کل (اتوار) سے جمعرات تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔
خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے چلنے والی مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھارمون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسلادھار بارشوں کے دوران رات کے اوقات میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے سے چوکنا رہیں۔
سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ انخلاء کیلئے راستوں کی نشاندہی اور تین سے پانچ روز تک کیلئے خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل سامان کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *