وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مشن کے تحت کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈویژن کےاضلاع کے دوروں کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے ضلع جھنگ کا پہلا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مشن کے تحت کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈویژن کےاضلاع کے دوروں کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے ضلع جھنگ کا پہلا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں عوامی بہبود کے اقدامات سمیت ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد بارےمفصل بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ
ضلع بھر میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھا جائے،رورل ایریاز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اورسٹاف کی حاضری کی کڑی مانیٹرگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کمیونٹی کی شمولیت سے کمیٹیاں قائم کریں اوریونین کونسل سیکرٹری،نمبردار،ستھرا پنجاب کے نمائندہ آفیسر اور کمیونٹی لیڈر شامل کرکے ستھرا پنجاب کے متعلقین کے فون نمبرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ معمولی سےمعمولی شکایت پر بھی فوری ردعمل ہو۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول واضح نظر آنا چاہیے۔انہوں نےپلس پراجیکٹ کے تحت تقسیم کے کیسز اور مختلف مدات میں ریکوریز پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اورضلعی افسران ضلع وتحصیل سطح پر عوامی مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں،
سائلین کو دفاتر کے چکر لگوانے سے باز رہا جائے۔انہوں نےہدایت کی کہ
ضلع میں بیوٹیفکیشن کے 4 منصوبوں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کریں۔پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عوامی بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔
افسران موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی جاری رکھیں۔انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے زیراہتمام سیوریج سسٹم کی بحالی کے جاری کاموں پر بریفنگ بھی لی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی دیکھ بھال اور قبضہ مافیا کا قلع قمع کیا جائے۔تمام ضلعی محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور حکومتی ہدایات کے مطابق اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں کمشنر نے
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے زیراہتمام
5 ارب روپےسے سیوریج سسٹم کی بحالی کے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن سے شہر کی 7 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی اور پرانی لائینز کو تبدیل کیا جارہا ہےجس سے شہریوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کوئی گلی محلہ سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔کمشنر نے زیرتعمیرڈسپوزل اسٹیشن دورہ
کے موقع پر 400 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک کی بحالی کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ روڈ سائیڈ ڈرینز کی بحالی،مین ہولز کور ہونے کے ساتھ
آئندہ مون سون سے پہلے مشینری بروئے کار لاکر ڈی سلٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ واسا کے قیام کے بعد عوامی شکایت حل اور پبلک فیڈبیک مثبت ہے۔کمشنر نے ماں اور بچے کی معیاری صحت وعلاج کے لئے ضلع جھنگ میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے100 بیڈز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہلال احمرمیٹرنٹی ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ضلعی انتظامیہ کی تحریک پر مخیر شخصیت
سیکرٹری جمخانہ کلب ڈاکٹر معظم وحید شیخ نےہسپتال تعمیر کرایا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ہلال احمر ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھےاورکہا کہ ہلال احمر ہسپتال ضلع جھنگ میں زچہ بچہ کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں گرانقدر تحفہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر سروسز فراہم کرے گا۔ہسپتال میں جدید پیڈز وارڈز، آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی سہولت،ری ویمپنگ میں ہسپتال کو 15 ہزار مربع فٹ سے 44 ہزار مربع فٹ تک توسیع دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹس آڈٹ سسٹم، نظام میں آٹو میشن، مسجد کی تعمیر، جنریٹر کی سہولت، سولر سسٹم شامل ہے۔علاوہ ازیں ہسپتال میں داخل مریض کا تین وقت کا کھانا مفت، ادویات نو پرافٹ پر ملیں گی۔کمشنر نے چناب کالج میں
ماحول کو تروتازہ رکھنے کے لئے شجرکاری اب ضروری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اور لگائے جانے والے پودوں کی نگہداشت کی تاکید کی۔انہوں نےچناب کالج میں ادارہ کے تدریسی وانتظامی امور پر بریفنگ بھی لی اور
چناب کالج میں طالب علموں کی رہنمائی کے لئے کیریئر کونسلنگ سنٹر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحصیل سطح کے ڈویژنل پبلک سکولوں کو بھی آن لائن منسلک کریں جبکہ ضلع کے سرکاری و نجی سکولوں کے طالب علموں کو بھی سنٹر سے مستفید ہونے کی سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کیرئر کونسلنگ سنٹر کے قیام کا مقصدطالب علموں کو مضامین کے انتخاب،فارم بھرنے سمیت وظائف کے حوالے سے معلومات ملیں گی۔کمشنر نےچناب کالج میں زیر تعلیم ہر طالب علم کو آن لائن سسٹم سے منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ای لائبریری قائم کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کا اہتمام کریں۔
طالب علموں کی معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی کے ساتھ جدید خطوط پر تربیت کریں۔
انہوں نے چناب کالج میں دستیاب تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ
طالب علموں کو کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔اے اور او لیول کے طالب علموں کے نتائج پر بریفنگ لی اور
مختلف زبانوں کے کورسز کے اجرا کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چناب کالج کو ڈویژن کا معیاری تعلیمی ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔کمشنر فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور علاج معالجہ و ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے کارڈیک کیتھ لیب کا دورہ کرکے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے مریم نواز پارک سیٹلائٹ ٹائون کا دورہ کرکے سرسبز پنجاب مہم کے تحت پودا لگایا اور بھرپور تفریحی سہولیات سے آراستہ پارک دیکھا۔سرسبز پنجاب مہم کے تحت 30 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *