728 x 90

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ اگست دوہزارانیس کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کیخلاف بطور احتجاج کیلئے کل یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔ یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ اگست دوہزارانیس کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کیخلاف بطور احتجاج کیلئے کل یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پانچ اگست کو یوم استحصال اور یوم سیاہ بھرپور انداز میں منائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت انکی سرزمین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی جانب سے دئیے گئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ دنیا کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی تکالیف کی جانب مبذول کروانے کیلئے کل احتجاجی مظاہرے کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos