کور کمانڈرز کانفرنس نے تحمل، بات چیت اور کشیدگی میں کمی پرزور دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ تعریف آج (منگل) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں منعقدہ 274ویں کور
کور کمانڈرز کانفرنس نے تحمل، بات چیت اور کشیدگی میں کمی پرزور دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔
یہ تعریف آج (منگل) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں منعقدہ 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کی گئی۔
اجلاس میں اصولی سفارتکاری اور تعمیری رابطوں کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ اور آپریشنل مہارت اور ملک کے دفاع اور پائیدار،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ثابت قدمی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، مسلح افواج اور عوام کی ہم آہنگی کے ذریعے، پاکستان سکیورٹی سے حاصل ہونے والے فوائد کو مستحکم کرنے، اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے اور اپنی علاقائی اور عالمی حیثیت میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔
اجلاس میں موجودہ اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ بھارتی اور دیگر بیرونی سرپرستوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگرد گروہوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کا بلاامتیاز تعاقب اور خاتمہ کیا جائے گا۔
آپریشن غضب للحق دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے تک اسی رفتار سے جاری رہے گا۔
فورم میں ایک ذمہ دار علاقائی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا گیا، جو علاقائی سلامتی کے محافظ کے طور پر امن اور استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر تازہ ترین حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک غیر ضروری کارروائی قرار دیا اور اس کی مذمت کی جس نے تنازعہ کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
فورم نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت قتل کو چھپانے کیلئے مختلف مقامات پر جعلی مقابلوں کے حالیہ سلسلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈروں کو آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *