کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت مخالف آوازوں کو دبانے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرحد پار کارروائیاں باقاعدہ پالیسی کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ کینیڈین پولیس نے سکھ رہنما مونندر سنگھ کی جان کو لاحق سنگین خطرے کا
کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت مخالف آوازوں کو دبانے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرحد پار کارروائیاں باقاعدہ پالیسی کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔
کینیڈین پولیس نے سکھ رہنما مونندر سنگھ کی جان کو لاحق سنگین خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے گلوبل نیوز کے مطابق خفیہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے سربراہ مونندر سنگھ اور ان کے اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے۔
سال 2022 میں بھی مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے ہمراہ مونندر سنگھ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔
کینیڈین حکام کے مطابق بھارتی حکومت کینیڈا میں مداخلت، غلط معلومات پھیلانے اور بیرونی دباؤ میں ملوث ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *