728 x 90

گزشتہ دو سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی کی گئی ہے،وزیر توانائی

گزشتہ دو سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی کی گئی ہے،وزیر توانائی

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ حکومت نے خالصتاً میرٹ پر تقریبا آٹھ ہزارمیگا واٹ مہنگی بجلی کی خریداری منسوخ کر دی ہے جس سے 17 ارب ڈالر کی بچت کا امکان ہے۔ انہوں نے آج (اتوار)سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ حکومت نے خالصتاً میرٹ پر تقریبا آٹھ ہزارمیگا واٹ مہنگی بجلی کی خریداری منسوخ کر دی ہے جس سے 17 ارب ڈالر کی بچت کا امکان ہے۔

انہوں نے آج (اتوار)سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہونے والے نقصانات صارفین کو منتقل کرنے کے بجائے خود برداشت کرتی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات کر رہی ہے جس سے وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور نقصانات اور گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خسارہ 586 ارب روپے سے کم ہو کر 393 ارب روپے تک آگیا ہے جبکہ گزشتہ سال گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

سردار اویس خان لغاری نے کہاکہ وصولیاں بڑھ کر 183 ارب روپے ہوگئی ہیں ۔

انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے بارے میں کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں قومی سطح پر بجلی کے نرخوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمتوں کو بین الاقوامی نرخوں کے برابر لایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos