رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں سرگرم ہیں۔گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 3 سو
رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں سرگرم ہیں۔گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار 3 سو سے زائد انسپکشنز کی گئیں، جس کے دوران خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل، 54 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی مسلسل جاری ہے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *