728 x 90

گزشتہ سال 1,366 افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو نے 2025 سالانہ رپورٹ جاری کردی

گزشتہ سال 1,366 افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو  نے 2025 سالانہ رپورٹ جاری کردی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر ہنگامی صورت حال میں عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت سے سرشار اہلکاروں نے بروقت اور موثر رسپانس کے ذریعے

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر ہنگامی صورت حال میں عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت سے سرشار اہلکاروں نے بروقت اور موثر رسپانس کے ذریعے ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔

سلطان محمود نے رپورٹ میں بتایا کہ سال 2025 میں ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 366,930 کالز موصول ہوئیں، جن میں:

  • 86,943 ایمرجنسی کالز
  • 158 رونگ کالز
  • 64,348 معلوماتی کالز
  • 215,480 متفرق کالز شامل تھیں

ریسکیو 1122 نے مختلف ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا:

  • 11,255 روڈ ٹریفک حادثات
  • 68,378 میڈیکل ایمرجنسیز
  • 441 آتشزدگی کے واقعات
  • 1,284 کرائم ایمرجنسیز
  • 10 ڈوبنے کے واقعات
  • 16 عمارت منہدم ہونے کے کیسز
  • 5,559 متفرق نوعیت کی ایمرجنسیز

مزید بتایا گیا کہ:

  • 57,747 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
  • 117,394 مریضوں اور زخمیوں کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیا
  • 1,366 افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے
  • سیلابی صورتحال میں 27,042 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
  • سال 2025 میں 22 بڑے حادثات رونما ہوئے، جن میں روڈ ایکسیڈنٹ، آتشزدگی اور ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں

رپورٹ کے مطابق، ریسکیو کا اوسط یومیہ ایمرجنسی رسپانس 238.20 کالز رہا، جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں اوسط رسپانس ٹائم 9 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری اور رونگ کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی مریضوں کو بروقت مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ شہری خاص طور پر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos