728 x 90

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کلچر ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر کی خصوصی شرکت

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کلچر ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر کی خصوصی شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال جھنگ میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.اس کے علاوہ دیگر سکولوں اور کالجز میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر علی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال جھنگ میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.اس کے علاوہ دیگر سکولوں اور کالجز میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کالجز اور سکولوں کے انتظامی افسران و دیگر سٹاف بھی شریک تھے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پنجاب کی ثقافت کے حوالہ سے طلباءو طالبات کی جانب سے خوبصورت سٹالز لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈ ر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل ڈے کے موقع پر ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔نئی نسل کی جانب سے کلچر پر مبنی سٹالز کا انعقاد خوش آئند ہے۔جھنگ اپنی تہذیب و ثقافت کے باعث منفرد کلچر کا علمبردار ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پنجاب کلچر ڈے بھرپور ثقافتی انداز سے منایا جا رہا ہے ، تمام ضلعی افسران و اہلکار پگڑی پہن کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔مزید برآں تحصیل اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں بھی روایتی انداز میں کلچر ڈے کی مناسبت سے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos