728 x 90

گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم۔

گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم۔

گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم۔ضلع جھنگ کے معروف اور تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں جماعت ششم اور ہفتم کے سالانہ امتحانات (فائنل ٹرم ایس بی اے) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں

گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم۔ضلع جھنگ کے معروف اور تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں جماعت ششم اور ہفتم کے سالانہ امتحانات (فائنل ٹرم ایس بی اے) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے تقریب میں معزز اساتذہ کرام، والدین، معززینِ شہر اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ پروگرام نہایت منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوا ادارے کے پرنسپل سید لیاقت حسین شاہ نے اپنے خصوصی خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم پر ہے۔ انہوں نے سکول کی نمایاں کارکردگی، حاصل شدہ اعزازات، اساتذہ کی انتھک محنت اور طلباء کی لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی سالمیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جس سے طلباء کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نعیم صدیقی نے احسن انداز میں سرانجام دیے اور اپنے منفرد اندازِ گفتگو سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کا اختتام دعا پر ہوا جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور طلباء کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos