گھڑ سواری کے شعبے میں پاکستان نے ایک اور شاندار تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار عثمان خان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر قومی پرچم کو سربلند کرتے ہوئے ایونٹنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ و
گھڑ سواری کے شعبے میں پاکستان نے ایک اور شاندار تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار عثمان خان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر قومی پرچم کو سربلند کرتے ہوئے ایونٹنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ و افریقہ ایونٹنگ زون کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عثمان خان کو ایک بار پھر اس زون کا ٹاپ رائیڈر قرار دیا گیا ہے۔ عثمان خان نے ایونٹنگ کے مقابلوں میں اپنی مسلسل شاندار کارکردگی کی بدولت دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں مجموعی طور پر چھ ایونٹنگ زونز شامل ہیں، جن میں مڈل ایسٹ و افریقہ زون بھی شامل ہے۔ عثمان خان اس سے قبل بھی 2019 سے 2021 تک اسی زون میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
عثمان خان کی اس تازہ کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں اور محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *