728 x 90

ہارون اختر کی جاپانی نائب وزیر سے ملاقات، صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت

ہارون اختر کی جاپانی نائب وزیر سے ملاقات، صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت

صنعتوں اور پیداوار کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے  ٹوکیو میں عالمی امور، معیشت، تجارت اور صنعتوں کے لئے جاپان کے نائب وزیرماتسوو تاکیہیکو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان گاڑیوں اور آئی ٹی کی صنعت پر توجہ دیتے ہوئے صنعتی تعاون کی نئی راہوں کی تلاش پر

صنعتوں اور پیداوار کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے  ٹوکیو میں عالمی امور، معیشت، تجارت اور صنعتوں کے لئے جاپان کے نائب وزیرماتسوو تاکیہیکو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان گاڑیوں اور آئی ٹی کی صنعت پر توجہ دیتے ہوئے صنعتی تعاون کی نئی راہوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت کو ترقی دینے کی پالیسی پر گفتگو کی۔

پاکستان میں گاڑیوں اور کپڑے کی صنعت میں جاپان کی سرمایہ کاری، حیاتیاتی ایندھن کے کردار اور گاڑیوں کی صنعت میں ادارہ جاتی معیار کی ضرورت پر توجہ دی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos