ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیس کارکردگی اور نظم و ضبط سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر غور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں پولیس کارکردگی اور نظم و ضبط سے متعلق امور زیر غور آئے۔
اجلاس میں ضلع بھر میں پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔
عوامی اعتماد کی بحالی اور انصاف کی بروقت فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس حوالے سے کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت دی کہ وہ خود کیسز کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر تھانے کی دو ایف آئی آرز میں فریقین کو خود سنیں گے۔
اس اقدام سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے ڈی ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ہدایت دی۔
فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔
کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
ڈی پی او نے افسران کو عوام کیلئے دستیاب رہنے کی تاکید کی۔
انہوں نے خوش اخلاقی کو اپنانے اور رویہ بہتر بنانے پر زور دیا۔
عوامی اعتماد کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ عام شہری کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جائے۔
مظلوم افراد کے ساتھ ہمدردی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔
ہر سطح پر انسانی وقار کا تحفظ لازم قرار دیا گیا۔
میٹنگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سراہا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر فیصل رزاق کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر شاہد امیر کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ مسن قمر عباس بھریڑی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا۔
ایس ایچ او قادرپور ندیم عباس کی خدمات کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا۔
ان افسران کی کارکردگی کو دیگر کیلئے مثال بتایا گیا۔
سکیورٹی انچارج انسپکٹر نواز خان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
ریڈر سب انسپکٹر رانا سعید اور محمد زعیم عباس کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ کی کارکردگی کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا گیا۔
پی آر او عرفان حیدر اور ان کی ٹیم کی محنت کو بھی تسلیم کیا گیا۔
ان کی لگن اور ذمہ دارانہ کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
اطلاعات کی بروقت فراہمی کو اہم قرار دیا گیا۔
ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
انہیں فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔
غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
ڈی پی او نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
کریمنل گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت دی گئی۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف بھی فیصلہ کن اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز پر خصوصی زور دیا۔
ایسے کیسز میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ڈی ایس پیز کو خود ان کیسز کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر ڈی پی او نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے جھنگ پولیس کو عوام دوست فورس بنانے کا عہد کیا۔
تمام وسائل بروئے کار لا کر بہترین پولیسنگ یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *