خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

ہماری عسکری قیادت نے مشرق وسطی کو آزمائش سے بچایا،ملک عبداللہ کھوکھر، حافظ عمیر غزالی

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے چیئرمین ملک عبداللہ کھوکھر اور شریک چیئرمین حافظ عمیر الغزالی نے کہا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت نے بروقت اقدامات کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی آزمائش سے…

ہماری عسکری قیادت نے مشرق وسطی کو آزمائش سے بچایا،ملک عبداللہ کھوکھر، حافظ عمیر غزالی

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے چیئرمین ملک عبداللہ کھوکھر اور شریک چیئرمین حافظ عمیر الغزالی نے کہا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت نے بروقت اقدامات کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی آزمائش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے مختلف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم کفر امت مسلمہ کو کمزور اور غلام بنانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کر رہا ہے، جس میں انسانی جانوں کا ضیاع اور مسلم ممالک کے انفراسٹرکچر کی تباہی شامل ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کی افواج نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے سرگرم ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دفاعی اور سفارتی دونوں محاذوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں دشمن عناصر کو مؤثر جواب دیا گیا جبکہ بھارت کے خلاف بھی کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی۔ اسی طرح امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سیز فائر ممکن بنا کر خطے کو بڑے بحران سے بچایا گیا۔

یہ خیالات انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار کیے۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر معاشی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے نام پر تاجر برادری کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جھنگ کو میڈیکل کالج دیا جائے، ٹرین سروسز خصوصاً ساندل ایکسپریس بحال کی جائے، اہم شاہراہوں کو ون وے کیا جائے اور جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں