728 x 90

ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا:وزیراعظم

ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں نمو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا ہے۔ آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں نمو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75فیصد حصص کی نجکاری انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی اور بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی اپنے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور پی آئی اے کی نجکاری اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے وژن کا حصہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ایک روز قبل سعودی ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹرٹیجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ ان تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos