728 x 90

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، نچلے درجے کا سیلاب برقرار، 12 دیہات جزوی متاثر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 الرٹ

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، نچلے درجے کا سیلاب برقرار، 12 دیہات جزوی متاثر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 الرٹ

دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 427 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 741 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح

دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 427 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 741 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے اب تک 12 دیہات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 13 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ یہ کیمپس جھنگ سٹی حفاظتی بند، پنڈی محلہ، کھولڑہ، کوٹ خیرا، چک نون، ٹھٹہ جھبانہ، جوڑا، کھروڑا باقر، ڈب کلاں، تریموں، جندیر اور باہوپل سمیت حساس مقامات پر قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت امداد اور ریسکیو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ضلعی فلڈ کنٹرول روم سے دریا میں پانی کی آمد و اخراج، حفاظتی انتظامات اور مجموعی سیلابی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos