اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام لانے والی کسی بھی فورس کو غزہ میں فلسطینیوں کی مدد اور تعاون کیلئے مکمل بین الاقوامی قانونی تائید حاصل ہونی چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی امن فوج کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام لانے والی کسی بھی فورس کو غزہ میں فلسطینیوں کی مدد اور تعاون کیلئے مکمل بین الاقوامی قانونی تائید حاصل ہونی چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی امن فوج کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت انتہائی ضروری ہے اورخبردار کیاکہ اس کے بغیر جنگ کے دوبارہ آغاز کا خطرہ برقراررہتا ہے۔
انہوں نے غزہ کو خوراک اورانسانی امداد کی فوری فراہمی پر بھی زوردیا کیونکہ اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں سے امدادی کارروائیوں میں تعطل پیدا ہورہاہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *