728 x 90

یواین ماہرین کے پاکستانی حدود میں بھارت کے 7 مئی کے اقدام پر سخت اعتراضات

یواین ماہرین کے پاکستانی حدود میں بھارت کے 7 مئی کے اقدام پر سخت اعتراضات

اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاکستان کی حدود میں بھارت کے 7 مئی کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔ پاک،بھارت جنگ پر ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ بھارتی حملوں میں

اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاکستان کی حدود میں بھارت کے 7 مئی کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے طاقت کا استعمال اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔

پاک،بھارت جنگ پر ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ بھارتی حملوں میں شہری علاقے نشانہ بنے، مساجد متاثر ہوئیں اور متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کو مطلع کیا کہ وہ آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یہ ثابت کرنے کیلئے قابل اعتبار شواہد پیش نہیں کر سکا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کی ریاستی سطح پر کوئی شمولیت تھی۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ دہشتگردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں۔

انہوں نے بھارتی اقدامات کو پاکستان کی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos