اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے چنڈ بھروانہ میں یومِ علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او، ایس ڈی او واپڈا، “ستھرا پنجاب” پروگرام کی ٹیموں اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے چنڈ بھروانہ میں یومِ علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او، ایس ڈی او واپڈا، “ستھرا پنجاب” پروگرام کی ٹیموں اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یومِ علیؑ کے جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی گئی کہ جلوس کے روٹ پر لٹکتی یا غیر محفوظ بجلی کی تاروں کو فوری طور پر درست کیا جائے اور بجلی سے متعلق کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جائے۔ اسی طرح “ستھرا پنجاب” کی ٹیموں کو جلوس کے روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اور راستوں کو مکمل طور پر صاف رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے جلوس کے منتظمین سے بھی گفتگو کی اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یومِ علیؑ کے جلوس کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *