پاکستانیوں اور غیرملکی باشندوں کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازنے کے لئے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ نشان
پاکستانیوں اور غیرملکی باشندوں کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازنے کے لئے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔
سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ نشان پاکستان دیا گیا، ان کی بیٹی صنم بھٹو نے ایوارڈ وصول کیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگرممتاز شخصیات میں سلطان عالی اکبرعلانہ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، جاویدجبار، سعدیہ راشد، عمرفاروق، ثناء ہاشوانی سفیناز منیر، انیقہ بانو، امین محمدلاکھانی، سرور منیرراؤ، حسن ایوب اور میر نادر خان مگسی شامل ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنیوالی غیرملکی شخصیات میں حیدرقربانوف اور ڈاکٹر کرسٹائنBrunhilde کو ستارئہ قائداعظم جبکہ Agostino Da Polenza اور پروفیسر Valeria Picacentini کو تمغہ پاکستان اور ڈاکٹر Xinmin Liu کو تمغہ قائداعظم سے نوازا گیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *