وزارت خارجہ نے یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کیلئے اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیاہے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانہ ویلینک کوسٹ گارڈ اور کوسٹ گارڈ آف چانیا کے ساتھ رابطے میں ہے جو براہ راست امدادی کارروائیوں میں حصہ
وزارت خارجہ نے یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کیلئے اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیاہے ۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانہ ویلینک کوسٹ گارڈ اور کوسٹ گارڈ آف چانیا کے ساتھ رابطے میں ہے جو براہ راست امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
سفارتخانے کے افسران یونان کے کریٹ جزیرے میں پہنچے ہیں تاکہ بچائے گئے پاکستانیوں سے ملاقات کرکے انہیں ضروری امداد فراہم کرسکیں۔
یونان میں موجود پاکستان شہری اوران کے خاندان اسلام آباد میں موجود کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے فون نمبر 051-9207887 یا یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے 306943850188پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔وہ ای میل CMUL@ MOFA-GOV.PK پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچنے والوں میں سینتالیس پاکستانی شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *