728 x 90

05 دسمبر ورلڈ وولنٹئرز ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ابنِ خلدون ہال میں تقریب کا انعقاد

05 دسمبر ورلڈ وولنٹئرز ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ابنِ خلدون ہال میں تقریب کا انعقاد

05 دسمبر ورلڈ وولنٹئرز ڈے کے موقع پر وولنٹئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ابنِ خلدون ہال، گورنمنٹ کالج جھنگ میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر وہیل چیئرز کی تقسیم کے پروگرام کو بہترین انداز میں مینیج کرنے والے وولنٹئرز (جن کا تعلق سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے

05 دسمبر ورلڈ وولنٹئرز ڈے کے موقع پر وولنٹئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ابنِ خلدون ہال، گورنمنٹ کالج جھنگ میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر وہیل چیئرز کی تقسیم کے پروگرام کو بہترین انداز میں مینیج کرنے والے وولنٹئرز (جن کا تعلق سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے تھا) کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کے سینئر نائب صدر طارق فاروق صابری خصوصی طور پر شریک ہوئے، انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی سوشل سروسز اور پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید انہوں نے سوشیالوجی (سوشل ورک) کے طلبہ اور NGO’s کے درمیان رابطہ بڑھانے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے Connect Zone کے نام سے Volunteers Activity Center بنانے کے عزم کا اظہار کیا، یہ سنٹر طلبہ کی پروفیشنل گرومنگ کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ماجد علی عباسی، پروفیسر اکمل خان اور پروفیسر اسامہ معاذ شاہ بھی موجود تھے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos