خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

15 دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا محکمہ صحت اور دیگر محمکوں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 15دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔ چار روزہ انسداد پولیو کی قومی…

15 دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا محکمہ صحت اور دیگر محمکوں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 15دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔

چار روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم 18 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسین پلائی جائیگی۔

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوںاور اہداف بارے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوںنے سی ای او ایجو کیشن کو مہم کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول، انسداد ڈینگی و سموگ مہم ، گندم کی بوائی، ستھرا پنجاب پر عملدرآمداورضلع میں جاری خوبصورتی و تزئین و آرائش کی اسکیموں پر متعلقہ افسران سے جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو روزانہ کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں